65

3سیکرٹریوں سمیت 8اعلیٰ افسروں کی تقرریاں و تبادلے

پشاور-(آوازچترال رپورٹ)صوبائی حکومت نے سیکرٹری فوڈ و پانی اور بجلی سمیت گریڈ 19اور 20کے 8 اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اعلامیہ کے مطابق صوبائی سیکرٹری توانائی سرفراز درانی اور سیکرٹری فوڈ محمد اکبر خان کو تبدیل کرکے انہیں سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری لا اینڈ آرڈر (ضم شدہ علاقے) محکمہ داخلہ محمد زبیر کوتبدیل کرکے انہیں صوبائی سیکرٹری توانائی اور نثار احمد (چیف اکنامسٹ) پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو سیکرٹری فوڈ لگادیا گیا ہے- اسی طرح سپیشل سیکرٹری پی اینڈ ڈی (ضم شدہ اضلاع) پی اینڈ ڈی محمد یحییٰ اخونزادہ کو تبدیل کرکے صوبائی سیکرٹری صحت تعینات کرکے سپیشل سیکرٹری صحت سے سیکرٹری کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔اسی طرح تعیناتی کے منتظر گریڈ 19کے آفیسر اسلام زیب خان کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری اینڈ آرڈر (ضم شدہ علاقے) محکمہ داخلہ لگادیا گیا ہے۔ میاں عبد القدیر شاہ کو ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر فوڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کمشنر پشاور امجد علی خان کے کورس پر جانے کی وجہ سے پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر شہاب علی شاہ کو کمشنر پشاور کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments