اپر چترال بونی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی
بونی( نمائندہ آوازچترال )وزیر اعظم پاکستان کے طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کے اعلان کےبعد مل کے دیگر حصوں کے طرح اپر چترال بونی میں بھی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مکرم خان، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر محمود عزنوی،ایجوکیشن افیسر شاہد خان،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمٰن، ایجوکشن اسٹاف بازار یونین بونی وَ دیگر شریک ہوئے۔سکول کے بچے کشمیر کے جنڈے اور پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد اور ظالم مودی سرکار مردہ باد کے نعرہ لگاتے ہوئے بونی بازار سے گزری۔ چوک بونی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود،پرنسپل صاحب الرحمٰن، اور ضلعی مہتمیم تعلیم محمود غزنوی نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جبر و بربریت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور عالمی دنیا سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسلے پر توجہ دیں جہاں انسانیت سوز مظالم عالمی انسانیت کے لیے چیلنج ہے۔یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ یہ مسئلہ انسانیت کا ہے اس لیے عالمی دنیا کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ بعد میں کشمیریوں کے حق میں دعائیہ کلمات کے ساتھ ریلی اختتام پذیر ہو ا۔