پولیس افسران کے اثاثوں کی چھان بین مکمل
پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) حساس اداروں نے محکمہ پولیس کے گریڈ 17سے لیکر 22 تک کے افسران کے اثاثوں کی چھان بین مکمل کرلی جبکہ تمام ڈیٹا اکٹھا کرکے جامع رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے مرتب شدہ رپورٹ میں پشاور میں تعینات کئی افسران کے نام شامل ہیں جنہوں نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے ہیں جبکہ متعدد افسروں کے سمگلروں ٗ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات ڈیلرز و فروشوں کے ساتھ روابط کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے حساس اداروں کو محکمہ پولیس میں تعینات گریڈ 17 سے لیکر 22 تک کے افسران کے اثاتوں کی چھان بین کا خصوصی ٹاسک حوالے کیاگیا تھا جس کی روشنی میں حساس اداروں نے تمام ڈیٹا اکٹھا کرلیاگیا ہے جس میں پشاور میں تعینات کئی افسران کے نام شامل ہیں جن کے سمگلروں ٗ جرائم پیشہ عناصر ٗ منشیات ڈیلرز اور فروشوں کے ساتھ راوبط ہیں ذرائع کے مطابق ایسے افسران کے نام پر صوبائی حکومت کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب مرتب شدہ رپورٹ میں پشاور میں تعینات ایسے افسران بھی شامل ہیں جنہوں نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کوارسال کردہ رپورٹ کے بعد ان افسران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی جس کے لئے لائحہ عمل طے کرلیاگیا ہے۔