تازہ ترین

سرکاری جامعات میں بھرتیاں این او سی سے مشروط

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات میں تمام بھرتیوں کو محکمہ اعلیٰ تعلیم کی این او سی سے مشروط کرتے ہوئے وائس چانسلروں کو تمام کیسز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ہے ٗ جامعات میں سکیل ایک سے گریڈ 21تک کے تمام کیڈرز میں بھرتیوں کی پیشگی اجازت لینے کوضروری قرار دیا گیا ہے۔ یونیورسٹیوں کو اس امر کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ کسی بھی بھرتی کیلئے ٹھوس وجوہات کے ساتھ پورا کیس محکمہ اعلیٰ تعلیم کو بھجوانا ہوگا ٗ چند روز قبل محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تمام 30 جامعات میں بھرتیوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق جامعات میں بلا ضرورت بھرتیوں کے باعث بڑی رقم اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں میں چلی جاتی ہے جبکہ صوبے کی بعض جامعات کو شدید مالی بحران کا بھی سامنا ہے اسی صورتحال کے تناظر میں یونیورسٹیوں کو کسی بھی بھرتی کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے این او سی لینے کا پابند بنایا گیا ہے واضح رہے کہ جامعات میں سکیل ایک سے 16تک بھرتی وائس چانسلر اور اس سے اوپر کی بھرتیاں سینڈیکٹ کی منظوری سے کی جاتی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button