الخدمت فاؤنڈیشن چترال اور ڈوگر آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چترال میں فری آئی کیمپ
چترال ( نمائندہ آوازچترال) الخدمت فاؤنڈیشن چترال اور ڈوگر آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چترال میں فری آئی کیمپ الخدمت ڈائگناسٹک سنٹر چنار ان چترال میں جاری ہے . جس میں ممتاز ماہر چشم کیپٹن ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کر چکے ہیں . منیجر الخدمت ڈائگناسٹک سنٹر چترال عرفان عزیز نے میڈیا کوبتایا . کہ بونی میں منعقدہ دو روزہ فری آئی کیمپ میں پانچ سو مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا . پینتالیس مریضوں کے سفید موتیا ( پردہ)کا اپریشن کیا گیا . جبکہ معائنہ کردہ مریضوں کو فری لینز, فری میڈیسن اور فری عینک فراہم کئے گئے . جس سے گھر کی دہلیز پر آنکھوں کے مریضوں کو چیک اپ اور علاج کی سہولت ملی . انہوں نے کہا . کہ بونی کے بعد الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر چنار ان چترال میں فری آئی کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے . جو کہ 31 اگست تک جارہی رہے گا . چترال کے تمام لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں . جس میں مردو خواتین دونوں شامل ہیں . واضح رہے . کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال میں گذشتہ تین سالوں سے آنکھوں کے ڈاکٹر کی پوسٹ خالی ہے . اور انکھوں کے مریض در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں . ایسے میں فری آئی کیمپ کا انعقاد علاقے کے لوگوں کیلئے بڑی نعمت سےکم نہیں .