تازہ ترین

پشاور طورخم موٹروے اور کراچی کیلئے یلو بی آر ٹی منصوبے منظوری کیلئے بھجوا دیے گئے

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) پشاور طورخم موٹروے اور کراچیکیلئے یلو بی آر ٹی منصوبے منظوری کیلئے بھجوا دیے گئے، افغانستان تک موٹروے کے منصوبے پر 41 ارب روپے کی لاگت جبکہ کراچی کیلئے ریپڈ بس منصوبے پر 61 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں 3.33 ارب روپے لاگت کے 2 منصوبے منظور جبکہ 213.20 ارب روپے کی لاگت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحت، فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ اور ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔   اجلاس میں صحت سے متعلق 2 منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ صحت سہولت پروگرام/ پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کیلئے 31935.005 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کیلئے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ دوسرا منصوبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محفوظ طریقے سے خون کی منتقلی کیلئے 478.383 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 2854.122 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلا س میں ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق 3 منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ پشاور طورخم موٹروے پراجیکٹ خیبر پاساقتصادی راہداری کی تعمیر کیلئے 41440.5 ملین روپے کی لاگت پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اجلا س میں بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کیلئے 78384.33 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا۔ کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے یو بی آر ٹی کیلئے 61436 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button