مودی حکومت کو جواب دینے کیلئے پاکستان نے میزائل نصب کر دیے، دشمن کو سرپرائز دینے کی تیاری، پاک فوج نے ہندوستانیوں کے اوسان خطا کر دیے
اسلام آباد (آوازچترال نیوز ) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو جواب دینے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے، انہوں نے پاک فوج کے ترجمان کے گزشتہ روز کے ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام بھارت کے لئے وارننگ ہے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی غلط فہمی کا شکار ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور دیگر اس کا ساتھ دیں گے، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹر پیغام نے بھارتیوں کے اوسان خطا کر دیے ہیں، جس میں انہوںنے کہا کہ سب سے بہترین حکمت
ملی وہ ہے جو دشمن کے لئے سرپرائز ثابت ہو۔ معروف صحافی نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے کے لیے پاکستان نے حکمت عملی طے کر لی ہے اور چیزیں نصب کر دی گئی ہیں اگر پاکستان پر بھارت نے حملہ کیا تو بھارت کو تین گنا زیادہ شدت سے جواب دیا جائے گا۔ بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف وزریاں کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان مسلسل تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن اب پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔