خیبر پختونخوا میں پن بجلی کے 250میگاواٹ کے منصوبے
پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخوا میں اپنے وسائل پن بجلی منصوبوں کی تکمیل سے 250میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکے گی جس سے صوبہ کو اربوں روپے کی سالانہ اضافی آمدن ہوگی سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق دورحکومت کے پانچ سال کے دوران محکمہ توانائی و برقیات نے کل چھ پن بجلی منصوبے شروع کیے جن پر کل 58ارب 60روپے سے زائد کی لاگت آئی ان میں سے سب سے بڑا منصوبہ مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کاہے۔ جس پر کل بیس ارب 72کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور اس سے کل چوراسی میگا واٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے اس طرح 69میگاوٹ کے لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کل بیس ار ب روپے،جبکہ 40.8میگاواٹ کے حامل کوٹو پاور پراجیکٹ پر چودہ ارب روپے لاگت آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 11.6میگاواٹ کے حامل کروڑہ پاورپراجیکٹ پر چارملین،،جبوڑ ی پراجیکٹ پر تین ارب 78کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ پانچ سال کے دوران مکمل ہونے والے منی ہائیڈل سٹیشنز سے اس وقت 34.7میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔