59

چار ڈپٹی کمشنرز سمیت 12 افسروں کی تقرریاں و تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 17 سے 19 تک کے 12 اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر خوراک سعادت حسین کو ڈپٹی کمشنر لوئر دیر جبکہ ان کے پیش رو ڈپٹی کمشنر لوئر دیر شوکت علی یوسفزئی کواسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ٗڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض خان کو تبدیل کرکے انہیں سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنر شانگلہ ٗ ڈپٹی کمشنر دیر بالا عبدالحمید خان کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ٗ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی خالد اقبال کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر دیر بالا لگا دیا گیا ہے اسی طرح پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی خالد اقبال کو سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر فنانس پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی واصل خان کو ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی لگا دیا گیا ہے ٗ گریڈ 17 کے تین افسران سیکشن آفیسر وزیر زادہ، مشتاق احمد اور خرم رحمان کو تبدیل کر کے ضم شدہ سیکرٹریٹ کے محکمہ خزانہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments