تازہ ترین

بی آر ٹی لاگت میں تین ارب کا اضافہ ٗ رپورٹ طلب

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)روپے کی قدرمیں کمی کے باعث بی آر ٹی منصو بے کی لاگت میں تین ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے صو بائی حکو مت نے اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ٗصو بائی حکو مت نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے معائنے کے لئے ایک سٹیشن کو فوری طور پر فعال کر ے ٗبی آر ٹی منصو بے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ایڈیشنل چیف سیکر ٹری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ حکام نے شر کت کی ٗ اجلاس کو بتا یا گیا کہ کنٹریکٹر کو جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے ٗاس منصو بے میں تعطل کی وجہ کنسلٹنٹ کی طرف سے باقاعدہ منصو بے کو بروقت پیش نہ کر نا ہے ٗ جس پر حکام نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی منصو بے کی ذمہ داری تفویض کر تے وقت کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹ کی سابقہ کارکردگی کو مد نظر رکھا جائے گا ٗاجلاس کو بتا یا گیا ہے کہ تہکال کے قریب نکاسی آب کے مسائل پیدا ہو ئے ہیں اور خاص کر عید کی چھٹیوں کے دوران گندہ پانی سڑکو ں پر بہتا رہا ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے پی ڈی اے کو جائزہ رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی گئی ٗاجلاس کو بتایا گیا کہ قانوناً کنٹریکٹر اپنا کنٹریکٹ دوسرے کنٹریکٹر کو دے سکتا ہے اور کنٹریکٹر نے گورا قبرستان سے کارخانو تک ریچ تھری کا حصہ دوسرے کنٹریکٹر کو دے دیا ہے اور زیادہ مسائل اسی حصے میں پیش آ رہے ہیں ٗٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹیو نے بتا یا کہ بی آری ٹی کے تینوں ریچز پر سول ورکس کا کام ابھی باقی ہے ٗاس لئے وہ آئی ٹی کی مشینری کی تنصیب ابھی نہیں کر سکتے ٗجس پر ڈی جی پی ڈی اے نے وضاحت کی کہ ریچ ون پر کام مکمل ہو گیا ہے اور اس کے آٹھ سٹیشنز ٹرانس پشاور کو 31 اگست تک حوالے کر دیئے جائیں گے ٗاسی طرح ریچ ٹو کے ساتھ سٹیشنز بھی 31 اگست تک ٹرانس پشاور کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ اس لئے ان سٹیشنز پر کام کیا جا سکتا ہے ٗاجلاس کو بتا یا گیا کہ منصو بے کے اخراجات میں تین ارب روپے کا اضافہ ہو ا جس کے لئے پی سی ون پر نظر ثانی کی جائے گی اس ضمن میں سوال کیا گیا کہ اس معاملے میں متعلقہ فورم پر بات کیوں نہیں کی تومتعلقہ حکام نے واضح کیا کہ رو پے کی قدر میں کمی کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوا ہے ٗمتعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کر یں ایک سوال پر بتا یا گیا کہ اگر ٹرانس پشاور اپناآئی ٹی کا کام 30 ستمبر تک مکمل کر لے تو ریچ ون کو فعال کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کوہدایت کی گئی کہ وہ اپنا حتمی پروگرام آئندہ اجلاس میں پیش کر یں ٗکنٹریکٹر کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ عوام کے معائنے کے لئے ایک بس سٹاپ کو فوری طور پر فعال کر یں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button