تازہ ترین

ٹیسٹ ٹاپ کرنیوالے امیدوارکو ٹیچربھرتی نہ کرنیکا انکشاف

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پشاورہائیکورٹ نے ٹیسٹ ٹاپ کرنے والے امیدوارکو پرائمری سکول ٹیچر بھرتی نہ کرنے پر محکمہ تعلیم سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار نادرہ الماس نے محکمہ تعلیم میں بھرتی نہ ہونے کیخلاف کیس دائر کیاتھاجس کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس محمد نعیم انور نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد ارشاد مہمند نے عدالت کو بتایا کہ ٹیسٹ ٹاپ کرنے کے باوجود انکی موکلہ کو پرائمری سکول ٹیچر نہیں لیا جارہاجبکہ اس نے ایم اے اور ایم ایڈ کیا ہے لیکن ایم ایڈ کے نمبربھی نہیں دئیے گئے ہیں۔ درخواست گزاروکیل کیمطابق ٹیسٹ ٹاپ کرنے کے بعد بھی ان کا نام میرٹ لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کیلئے پوسٹ رکھی جائے، اس موقع پر جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ہم کسی کو بھرتی کریں،عدالت عالیہ نے محکمہ تعلیم سے جواب طلب کرکے سماعت اگلی پیشی تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button