تازہ ترین

نائبرہوڈ کونسل زرگراندہ کی طرف سے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں آگاہی ریلی

چترال(نمائندہ آوازچترال)نائبرہوڈ کونسل زرگراندہ کی طرف سے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں نائبرہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں علاقے میں صفائی اور آگاہی ریلی نکالی گئی۔جس میں بڑی تعداد میں اہلیان زرگراندہ نے شرکت کیں۔اس موقع پر نائبر ہوڈ کونسل زرگراندہ کے ناظم منظور احمد نے زرگراندہ کے باسیوں میں کپڑے اور پولسٹر کے تلے بھی تقسیم کیے۔اہلیان زرگراندہ نے ٹی ایم اے اسٹاف کے ساتھ ملکر مختلف جگہوں سے کوڑا اٹھایا اور اُسے تلف کیا۔ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے اہلیان زرگراندہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو صاف وشفاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کریں جس سے ماحول پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگ کے جگہ کپڑے کے بیگ کا استعمال کریں جوکہ ماحول دوست ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اپنے گھروں کے گند اور شاپر وغیرہ کو گلی کوچوں اور نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور علاقے میں مختلف جگہوں پر موجود کوڑا دان(ڈسٹ بین) میں کوڑا میں ڈالا کریں جسے ٹی ایم اے کا عملہ اُٹھاکر لے جائینگے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کو صاف وشفاف رکھ کر ایک نیاماڈل ٹاون بنانے میں اپنا کردار ادا کرکے ایک نیا مثال قائم کریں۔اُنہوں نے کہا کہ چونکہ بلدیاتی سسٹم کا وقت پورا ہوچکا ہے۔لیکن میری خدمات علاقے کے لئے مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہینگی۔اہلیان زرگراندہ نے منظور احمد ایڈوکیٹ کی طرف سے علاقے میں کیے گئے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام کیے ہیں اُن کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔علاقہ عمائیدن نے کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ان کاموں سرفہرست علاقے کو درپیش پینے کے پانی کاگھمبیر مسئلہ تھا جسے ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے حل کراکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں اور اہلیان علاقہ اُنہیں دل سے دعا دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ منظور احمد ایڈوکیٹ نے چترال گول نالہ میں کہیں جگہوں پر حفظاتی پشتے،جنرل قبرستان کی چاردیواری،گلی کوچوں کی پختگی،نالوں کی صفائی اور پختگی میں بہت اہم کردار اد کیا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اُنہوں نے امید کا اظہار کیا کہ منظور احمد ایڈوکیٹ آئیندہ بھی علاقے میں اس سے بڑھ کر کام کرینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button