تازہ ترین

بلاول بھٹو کی اوقات عمران خان کے جوتوں کے تسمے کے برابر بھی نہیں ہے: زرتاج گل

اسلام آباد( آوازچترال نیوز) وفاقی وزیر موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی اوقات عمران خان کے جوتوں کے تسمے کے برابر بھی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ’بلاوجہ‘ کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بلاول ’بلاوجہ‘ بھٹو کی اوقات وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کے سامنے کچھ نہیں ہے،بلاول بھٹو کی اوقات عمران خان کے جوتوں کے تسمے کے برابر بھی نہیں ہے‘‘۔    خیال رہے کہ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ

Zartaj Gul Wazir
@zartajgulwazir
بلاول بلاوجہ بھٹو کی اوقات، وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ Bilawal Bilaawajah Bhutto is not fit to even tie Prime Minister Imran Ahmed Khan Niazi’s shoelaces. Enough said!

کشمیر ہاتھوں سے چلا گیا، ہم اس کا الزام سلیکٹڈ پر لگائیں یا سلیکٹرز پر بھی لگائیں،سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹرز کو خوش کرنے میں مصروف ہوتے ہیں اور عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں،ہم نیازی کو کشمیر پرسودے بازی نہیں کرنے دیں گے، نیازی نے ٹرمپ کے ساتھ ملکر کشمیر پر سودے بازی کی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے اور میری جماعت کو دباؤمیں ڈالا جارہا ہیں،جیل کے ڈاکٹرز نے کہا کہ صدرزرداری کو یہ بیماریاں ہیں ، ان کو ہسپتال لے جانا ہوگا، لیکن جیل انتظامیہ اور حکومت انکار کررہی ہے۔شہید ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ آج صدر زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کرقتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہم اس پر عدالت میں جائیں گے، اگر زرداری کو کچھ ہوا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔حکومت عدالتی احکامات پر بھی عمل نہیں کررہی ۔عمران خانجمہوریت پر حملے کررہا ہے، اپوزیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔صدر زرداری کوبغیر کسی جرم جیل میں ڈال دیا ہے، وہ کمپرومائز کریں گے، اٹھارویں ترمیم اورجمہوریت پر حملے کرنے دیں گے، یہ عمران کی بھول ہے، عمران سمجھتا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس نے ایوب خان، یحیٰ خان، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف سے ٹکرائے ہی نہیں بلکہ اقتدار سے بھی بھگایا، یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے۔ اس کے جواب میں وفاقی وزیر موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی اوقات عمران خان کے جوتوں کے تسمے کے برابر بھی نہیں ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button