پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف کاروائی اور کسی قسم کا مقدمہ درج نہ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا یہ بات وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطانے گزشتہ روز پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 25سال سے ڈنڈے کے زور پر پولیو کے قطرے پلانے کے منفی نتائج برآمد ہوئے ہیں ٗ ہمیں والدین کو بتانا ہوگا کہ دو قطرے ان کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں قبل ازیں بابر بن عطاء نے ماشو خیل میں بچوں کو پولیو قطرے پلاکر مہم کا آغازکیا انہوں نے منفی پراپیگنڈہ کرنے والے شخص نذر محمد کو بھی پولیو قطرے پلائے۔
Facebook Comments