تازہ ترین

چترال ہومز ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے افتتاح کیا

چترال(نمائندہ آوازچترال)چترال ہومز ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ2019کا افتتاح پیر26اگست کو چترال سکاؤٹس کے فٹ بال گراونڈ میں بدست کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین ہوا۔افتتاحی میچ ژانگ بازار اور مولدہ کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو مولدہ فٹ بال ٹیم نے صفر کے مقابلے چار گولوں سے جیت لیا۔دوسرا میچ اپر چترال اور سنگور کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے سنگور فٹ بال ٹیم نے پنلٹی کیک کے ذریعے جیت لیا۔میچ سے قبل ٹورنمنٹ کے منتظمین نے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس معین الدین کی گراونڈ آمد پر اُن کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان کلر مایہ ناز کھلاڑی محمد رسول نے انہیں ہار پہنایا۔سیکرٹری فٹ بال ایسوسی ایشن چترال حسین احمدنے ٹورنمنٹ کے اغراض ومقاصد بیان کیا اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس معین الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعاون کی وجہ سے اس ٹورنمنٹ کا انعقاد ممکن ہوسکا۔ٹورنمنٹ کا Sloganکشمیر بنے گا پاکستان نام دیا گیا اور انڈیاکیخلاف شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا۔ٹورنمنٹ کا باقاعدہ آغاز مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے فٹ بال کوکیک لگاکر کیا۔
اس ٹورنمنٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ایونٹ میں گلگت اور سوات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اپر چترال سے تورکہو،بونی اور مستوج کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔اس ٹورنمنٹ میں کل 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنمنٹ کے جیتنے والے ٹیم کو ایک لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار، مین آف دی ٹورنمنٹ کو بیس ہزار،مین آف دی میچ کو پانج ہزار اوربہترین گول کیپر کو دس ہزار کا انعام دیا جائیگا۔ٹورنمنٹ کا فائنل5ستمبرکو کھیلا جائیگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button