تجار یونین چترال کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال کی قیادت میں ریلی
چترال(نمائندہ آوازچترال)تجار یونین چترال کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے چیوپل سے پرانہ پی آئی اے چوک تک اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تجار برادری،طالبعلموں اور مقامی افرادنے بڑی تعدا میں شرکت کیں۔شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ باد،پاک آرمی زندہ باد اور مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگائے۔پُرانہ پی آئی چوک میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ کشمیر کے مظالم کے خلاف ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اور وقت آنے پر ہم اپنے جانوں کے نظرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ہم جہاد کیلئے تیار ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اُنہوں نے ارٹیکل370کو نہ منظور قراردیا۔مقررین میں اے سی عالمگیر خان،اے اے سی فیاض احمد قریشی،تجار یونین کے صدر شبیر احمد،پی ٹی آئی رہنما عبداللطیف،مولانا جاوید الرحمن،آئی ایس ایف صدر نذیر احمد اوراسرار احمد کسانہ شامل تھے۔آخر میں کشمیریوں کے حق میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔