تازہ ترین
پولیو کا معاملہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نہیں بھجوایا، ڈاکٹر قبلہ ایاز
اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے انکشاف کیا ہے کہ پولیو کا معاملہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نہیں بھجوایا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ پولیو سے متعلق علمائے کرام کے فتووں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاسے رابطے کی کوشش کی تاکہ معاونت کرسکیں لیکن نہیں ہوا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ کوئی بھی مسلح اقدام صرف ریاست یا فوج کا استحقاق ہے،1973 سے پہلے کے بعض قوانین اسلام کے منافی ہیں۔
Facebook Comments