ریٹائرمنٹ عمرمیں توسیع کیلئے قانون میں ترامیم کی تجویز
پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔سرکاری ملازمین کی عمر60سے 63سال کرنے پر تحفظات کے بعدقانون میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے خیبر پختونخوا حکومت نے حال ہی میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سے 63سال کرنے کی منظوری دی ہے تاہم اس کا اعلامیہ تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی اس تجویز کوتاحال وزارت خزانہ نے بھی منظور نہیں کیا ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومتوں نے بھی ایسا اقدام نہیں اٹھایا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیبلمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اپنے تحفظات سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیمی بل 2019ریٹائرمنٹ کے مقاصد پورے نہیں کرتے لہٰذا مجوزہ ترمیمی بل کے سیکشن میں تبدیلی لائی جائے اور اسی قانون میں کلاز بی کے شامل ہونے سے ترمیمی قانون میں پچیس سال کی مدت ملازمت پر یا 55سال تک پہنچنے میں کوئی بھی سرکاری ملازم ریٹائرڈ کا اہل ہو سکتا ہے۔