میڈیکل ایٹاٹیسٹ کیلئے تمام ا نتظامات مکمل | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / میڈیکل ایٹاٹیسٹ کیلئے تمام ا نتظامات مکمل

میڈیکل ایٹاٹیسٹ کیلئے تمام ا نتظامات مکمل

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام صوبے کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجزکے داخلوں کے سلسلے میں اتوار 25اگست کو منعقدہونے والے ایٹامیڈیکل انٹری ٹیسٹ 2019کے لیئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ٹیسٹ طے شدہ شیڈول کے تحت پشاور،مردان،سوات،ملاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے 46ان ڈور شادی ہالوں میں منعقد ہوگا۔ ٹیسٹ کے سلسلے میں تمام طلباء وطالبات کو رول نمبر سلپ جاری کیئے جا چکے ہیں جب کہ انہیں ٹیسٹ کے دن کے لیئے بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہدایات کے مطابق ایڈمٹ کارڈ(رول نمبر سلپ)کے بغیر کسی بھی امیدوار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ اصل قومی شناختی کارڈیا فارم ب اور ایک عدد تازہ پاسپورٹ سائیز تصویر لانے کی خصوصی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ طلباء وطالبات کو ان کے وسیع ترمفاد اور کسی بھی قسم کی قانونی وانضباطی کاروائی سے بچنے کے لیئے اپنے ہمراہ کیلکولیٹر،ہیڈفون، موبائل فون، سما رٹ واچ،لیپ ٹاپ،کتب اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کے علاوہ وہ تما م اشیاء اور مواد سا تھ لانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے‘ بصورت دیگر خلاف ورزی کر نے والوں کو قا نون کے مطا بق ایف آئی آر درج کر کے مو قع پر حوالہ پو لیس کیا جا ئے گا۔ طلباء وطالبات کو رش سے بچنے اور امتحان میں بروقت شریک ہونے کے لیے متعلقہ ٹیسٹ سنٹرز میں صبح ساڑھے سات بجے تک پہنچنے کے علاوہ اپنے ہمراہ کلپ بورڈاورسیاہ پوائینٹرلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ امیدواران کو اپنے ایڈمٹ کارڈز پر تازہ پاسپورٹ سائیز تصویر لازماً چسپاں کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے گئے ہیں۔ایڈمٹ کارڈ پر تصویر نہ ہونے کی صورت میں امیدواران کو ٹیسٹ سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ علی الصبح 8:30بجے صوبے کے سات ریجنز کے46ہالوں میں شروع ہوکر11بجے اختتام پذیرہوگا۔جن میں طلباء کی تعداد26427جب کہ طالبات کی تعداد17400ہے۔

error: Content is protected !!