تازہ ترین

کیلاش کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے کے لیے 56 کروڑ روپے جاری کردئیے

 پشاور(آوازچترال نیوز) محکمہ سیاحت،کھیل،ثقافت،آثار قدیمہ، امور نوجوانان خیبرپختونخوانے اپنے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی. سیاحت کی اہمیت کے پیش نظر صوبے میں سیاحت کے بجٹ میں تین ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو 2.605 بلین روپے سے بڑھا کر 5.907 بلین روپے کردیا گیا. اسکے علاوہ ورلڈ بنک سیاحت کے فروغ کے لیے اضافی 17 بلین روپے فراہم کرے گا۔ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لیے محکمہ سیاحت اور آرکیالوجی میں موبائل ایپلیکشن متعارف کرائی گئی ہے۔خیبرپختونخوا ٹورزم اور کلچر اتھارٹی کا بل کابینہ سے پاس کرایا گیا ہے۔جس سے جدید تقاضوں کے مطابق سیاحت وکلچر کے فروغ میں مدد ملے گی۔سیاحوں کی سیکیورٹی اور سہولت کے لئے صوبے میں تربیت یافتہ ٹورزم پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں 174 ریسٹ ہاؤسز کے دروازے عوام کے لیے کھولے گئے ہیں جس کے لئے آن لائن بکنگ سسٹم کا اجراء کردیا گیا ہے۔سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحتی تھنک ٹینک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔صوبے کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔کیلاش کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے کے لیے 56 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔ہر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر میں خواتین کے لیے انڈور جیمنیزیم اور کلچرل کمپلیکس بنانے کی سکیم بھی متعارف کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں 5۔5 ارب روپے کی لاگت سے کھیلوں کے ایک ہزار چھوٹے بڑے گراونڈ بنانے کا منصوبہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ پہلے سال میں پشاور میں 20 سکواش کورٹس کا منصوبہ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔کے پی امپییکٹ چیلنج کے دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو اپناکاروبار شروع کرنے کے لئے دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ناران میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے یوتھ ہاسٹل کھول دیا گیا ہے جبکہ چترال میں بھی یوتھ ہاسٹل کی تعمیر مکمل کی گئی جو بہت جلد کھول دیا جائییگا۔ پشاور میں فی میل یوتھ سنٹر کے لئے 4 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بدھ مت کے تاریخی مقامات تک خصوصی بسوں کا اجراء کردیا گیا ہے جس کے تحت سیاحوں کے لئے 3 بسیں چلائی جارہی ہیں۔پہلے سال میں محکمہ سیاحت نے چھوٹے بڑے تقریبا پندرہ فیسٹولز کا انعقاد کیا جبکہ کئی بین الاقوامی فیسٹولز میں بھی شرکت کرکے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مثبت امیج اجاگر کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button