اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر مبینہ فائرنگ،ملزمان گرفتار | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر مبینہ فائرنگ،ملزمان گرفتار

اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر مبینہ فائرنگ،ملزمان گرفتار

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)اسلام آباد ائیرپورٹ پر پر ہوائی فائرنگ کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 پر فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد ایئر پورٹ لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔واقعہ رات 10 بجے پیش آیا، مذکورہ طیارہ فائرنگ رینج سے باہر ہونے کے باعث محفوظ رہا۔کنٹرول ٹاور کی اطلاع دیے جانے کے بعد پرواز کو دوسرے رن وے پر لینڈ کروایا گیا۔طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کرلی۔مسافر اور طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے فوری بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!