تازہ ترین

اب حالات پر امن ہیں ارندو بارڈر سمیت شاہ سدیم کے کھلنے کی وجہ سے یہاں ترقی کا عمل تیز ہوگا۔ کرنل معین الدین

چترال (نمائندہ آوازچترال) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے کہا ہے کہ گرم چشمہ ایر یا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (گاڈو) نے گرم چشمہ ویلی کے عوام کودیہی اشتراک کی بنیادوں پر علاقے کی ترقی کے لئے ایک Image may contain: 2 peopleپلیٹ فارم پر جمع کرنے اور انہیں متحد رکھنے میں کلیدی کردار کا مالک ہے اور یہ جذبہ اور سپرٹ برقرار رہنا Image may contain: 1 person, standingچاہئے۔ گزشتہ دنوں گرم چشمہ کے مقام پر گاڈو کے نومنتخب بورڈ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند سال پہلے گرم چشمہ کے عوام کی اتحاد واتفاق کا جذبہ اس وقت عملی طورپر دیکھا گیا Image may contain: 3 people, people standing and indoorجب علاقے کے عوام نے گرم چشمہ سے شوغور تک سڑک کو خود مرمت کرکے ٹریفک بحال کردی اور انہوں نے حکومت کی آمد کا انتظار نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ دوراہ پاس کوکھولنے میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے Image may contain: 3 people, including M Afzal Khan, people standingکوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے جہاں اب حالات پر امن ہیں اور ارندو بارڈر سمیت شاہ سدیم کے کھلنے کی وجہ سے یہاں ترقی کا عمل تیز ہوگا اور لوگوں کو روزگار کے ذرائع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مقامی افراد پر زور دیاکہ وہ Image may contain: 2 people, people standing and indoorاپنی زمینات کواونے پونے داموں بیچنے سے گریز کریں اور خود محنت مزدوری کرکے کاروبار شروع کریں۔ Image may contain: 3 people, people standingانہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چند افراد حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا سلسلہ ختم ہونا Image may contain: 3 people, people standingچاہئے۔ اس موقع پر سی سی ڈی این کے چیرمین سرتاج احمد خان اور گرم چشمہ سے ضلع کونسل کے رکن محمدحسین اور مقامی معتبرات نے بھی خطاب کیا اور علاقے میں گاڈو کے خدمات کی تعریف کی اور دوراہ پاس Image may contain: 4 people, people standingکے کھولنے کی اجازت دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل گاڈو کے نومنتخب چیرمین نذورشاہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جن سے کرنل معین الدین نے حلف لیا۔

Image may contain: 3 people, people sitting and indoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button