تازہ ترین

بلدیاتی اداروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کے احکامات

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہنے پر تمام ناظمین اور دیگر بلدیاتی نمائندوں سے سرکاری گاڑیاں اور دوسرے اثاثہ جات فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد موجودہ بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہو رہے ہیں اس لئے ضلعی حکومت کے ناظمین نائب ناظمین، ٹاؤن و تحصیل کونسل کے ناظمین، نائب ناظمین اورویلج و نائبریڈ کونسلز کے ناظمین و نائب ناظمین کے زیر استعمال تمام سرکاری گاڑیاں اور دیگر اثاثے فوری طور پر واپس لئے جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق ضلعی حکومت کے ناظمین و ناظمین ڈپٹی کمشنر پشاور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ناظم و نائب ناظم ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جبکہ تحصیل و ٹاؤن ناظمین تحصیل و ٹاؤن میونسپل آفیسر کے پاس جبکہ ویلج کونسلز اور نائبریڈ کونسلز کے ناظمین و نائب ناظمین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے پاس سرکاری اثاثے جمع کرائیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان سرکاری گاڑیوں اور اثاثوں کی واپسی کے بعد کوئی سرکاری اہلکار اسے استعمال کرنے کا مجاذ نہیں ہوگا اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصلہ کی عمل درآمد کی مکمل رپورٹ پیش کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button