تازہ ترین

بجلی کے بل پر کتے کی تصویر لگا دی گئی

لاہور ۔ ( آوازچترال نیوز)   کئی بار ایسے کام افسران سے ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔اب کی بار بھی حیرانی کا لمحہ تھا جب بجلی کے بل پر کتے کی تصویر نظر آئی۔جی قارئین بات یقین کرنے والی تو نہیں ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ پشاور میں ایک صاحب کے گھر بجلی کا بل آنے پر اس کے لیے پریشانی کا سبب بل نہیں بلکہ اس پر موجود کتے کی تصویر تھی۔دراصل جب سے موبائل فون آئے ہیں تومیٹر ریڈر کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ میٹر کی ریڈنگ لے کر دفتر بھیجے گا جسے مطلوبہ شخص کے بل پر لگایا جائے گا کہ اس ماہ آپ کی ریڈنگ کیا ہے۔لہٰذا میٹر ریڈر موبائل فون لے کر گلی گلی اور محلہ محلہ پھرتے ہیں۔اسی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے جب پیسکو کے میٹر ریڈر پشاور کے شہری کے گھر پہنچا تو گھر کے باہر کتا موجود تھا جس نے میٹر ریڈر کو اپنا کام نہیں کرنے دیا۔ لہٰذا وہ کتے کی تصویر لے کر واپس آ گیا تاکہ حکام کو دکھا سکے کہ وہ تو گیا تھا مگر میٹرریڈنگ اس لیے نہیں لے سکا کہ وہاں کتاموجود تھا۔یہی وجہ ہے کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے کچھ انوکھا ہی کردکھایاکیونکہ انہوں نے میٹر ریڈر کی لی گئی تصویر بل پر لگا دی۔جولائی کے بل میں نوشہرہ کے رہائشی صارف کے بجلی کے بل پر کتے کی تصویر شائع کر کے بھیج دی۔پیسکو نے اکو ڑہ خٹک کے رہائشی محمد امین نامی شخص کے بل پر ریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر لگا کر بھیجی جس سے شہری کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے ترجمان پیسکو شوکت افضل کا موقف جاننے پر انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بل میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گھر کے باہر کتا موجود تھا اس لیے ریڈنگ نہیں لی جا سکی۔ بل میں کتے کی تصویرمر وجہ قوانین کے مطابق لگائی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button