تازہ ترین

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔گرینڈ ہیلتھ الاینس نے 26 اگست کو پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جبکہ صوبہ گیر احتجاجی تحریک کیلئے 28اگست کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جی ایچ اے کا اجلاس گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چیئرمین ڈاکٹر سراج کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور حکومت کی مسلسل وعدہ خلافی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اب صورتحال کو مزید آمرانہ بنیادوں پر چلنے نہیں دیا جائے گا اور اس ضمن میں 28 اگست بروز جمعرات کے ٹی ایچ میں صوبے بھر کی چیدہ چیدہ تنظیمی قیادت ٗ پروفیسرز اور ہیلتھ ایمپلائز کے مرکزی ذمہ داروں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں محکمہ صحت کی نجکاری ٗ ہسپتالوں کی پرائیویٹایزیشن ٗمسلسل انتقامی کاروائیاں ٗوزیرِ صحت اور ڈی ایس پی کے خلاف عدم کاروائی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے سمیت مختلف امور کو زیر بحث لا کرصوبہ گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button