تازہ ترین

ناقص کارکردگی پر پولیو پروگرام کوآرڈنٹیر فارغ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے ناقص کارکردگی پر پولیو پروگرام کے کوآرڈنیٹر کو عہدے سے فارغ کرکے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو اضافی چارج تفویض کر دیا ہے صوبے میں گزشتہ 8ماہ کے دوران پولیو کے سب سے زیادہ 41کیسز رونما ہو چکے ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور پولیو فوکل پرسن کی سفارش پر وزیراعلیٰ محمود خان نے گزشتہ روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈنیٹر کامران آفریدی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کے احکاما ت جاری کئے واضح رہے کہ مستقل ای او سی کوآرڈینیٹر کے لئے تین افسروں کے نام وزیراعلیٰ کو ارسال کئے جائینگے فارغ ہونے والے کامران آفریدی کے خلاف وزیراعظم شکایات سیل میں شکایات بھی درج تھیں جبکہ وہ نیشنل ای او سی کے ساتھ رابطے میں بھی نہیں تھے ادھر پولیو کے حوالے سے 8 رکنی کمیٹی آج رات تک سفارشات مرتب کرکے وزیر صحت کو پیش کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button