پولیو پروگرام میں خامیاں دور کرنے کا فیصلہ
پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا میں پولیو کے بڑھتے ہوئے واقعات اور وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی طلبی کے تناظر میں صوبائی حکومت نے پولیو پروگرام میں خامیاں دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے 24گھنٹوں کے اندر سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر رحیم، ڈاکٹر سبحانی،ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر نیازشامل ہیں وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی صدارت میں گزشتہ روز ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری صحت اور پولیو سے متعلق دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے اجلاس میں تمام ڈی ایچ اوزکوہدایت جاری کی کہ پولیو کی روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں تمام ڈی ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم شروع کریں اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اب تک صوبے بھر میں 41 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے ۔