تازہ ترین
بورڈ زچیئرمینوں کی خالی آسامیوں کیلئے 43امیدوار
پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبے کے 6ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈوں میں چیئرمینوں کی خالی اسامیوں کیلئے 43 امیدوار سامنے آ گئے ٗ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے امیدواروں کو 23اگست کو سیکرٹریٹ کے کابینہ روم میں انٹرویوز کیلئے طلب کیا ہے امیدواروں کی رش کے پیش نظر ان کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ صوبے کے 8تعلیمی بورڈوں میں اس وقت 6میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہے ان بورڈوں میں بنوں ٗ ڈیرہ اسماعیل خان ٗ کوہاٹ ٗ پشاور ٗ مردان اور ایبٹ آباد کے بورڈز شامل ہیں ادھر صوبے کے 7تعلیمی بورڈوں میں کنٹرولر کا انتہائی اہم عہدہ بھی عرصہ دراز سے خالی ہے جس کیلئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسروں نے د رخواستیں دے رکھی ہیں ان خالی عہدوں پر تعیناتی کیلئے انٹرویوز چیئرمینوں کے انتخاب کے بعد ہونگے۔
Facebook Comments