تازہ ترین

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کا نوٹس

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس بے قابو ہونے کا نوٹس لے لیا اور بدھ کو سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے پولیو کے متعدد کیس سامنے آنے کا نوٹس لے لیا ہے اور بدھ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پولیو بے قابو ہونے متعلق ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، معاون خصوصی بابر بن عطاء اور خیبر پختونخوا چیف سیکرٹریز کو شرکت کی ہدایت کی ہے۔ بابر بن عطاء وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز اور وہاں پر ہونے والی کمپین سے متعلق بریفنگ دینگے جبکہ وزیر صحت اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کرینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button