تازہ ترین
الزامات جج کو ہٹانے کے لیے کافی نہیں، ایس جے سی
اسلام آباد (آوازچترال نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس خارج کردیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی عیسیٰ کے خلاف صدر کو خط لکھنے پر دائر ریفرنس کا فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں لگائے گئے الزامات جج کو ہٹانے کے لیے کافی نہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے مزید کہا کہ صدر کو خطوط لکھنے سے متعلق ریفرنس داخل دفتر کیا جاتا ہے۔
Facebook Comments