تازہ ترین
دیر بالا: ریموٹ کنٹرول بم حملہ،5 افراد جاں بحق
دیر بالا(آوازچترال رپورٹ) دیر بالامیں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے دیربالابم دھماکے کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) نصیب خان کے مطابق دھماکا دیربالا کے علاقے گماڈھنڈ میں ہوا ہے ۔ ڈی پی او نے مزید کہاکہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں جن میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق حاجی معتبر خان کی جائیداد پر پرانی دشمنی چلی آرہی ہے ،دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر کئی حملے کئے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ حاجی معتبر خان پر پہلے بھی 2 خود کش حملے ہوچکے ہیں۔
Facebook Comments