تازہ ترین

روپیہ گرانے کا سار ابوجھ عوام پر ڈالنا ہماری غلطی ہے: صدر مملکت نے مان لیا

کراچی ( آوازچترال نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اعتراف کیا ہے کہ روپیہ گرنے کا سارا بوجھ قوم پر ڈالنا ہماری غلطی تھی ، 50ووٹ خلاف آنے کے بعد نہ جانا غیر اخلاقی تو بغیر چارج شیٹ تحریک لانا بھی غیر اخلاقی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی سیاسی انتقام کی راہ پر چل رہی ہے ‘ غلطیاں ضرور ہوسکتی ہیں، وزیراعظم کے سلیکٹڈ کے سوال پر انہوں نے کہا بالکل وہ سلیکٹڈ ہیں اور انہیں عوام نے سلیکٹ کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ جو عورتوں کے حقوق نہیں دیتا تو اللہ تعالیٰ نے سورة النساءمیں سزا بھی اس کی متعین کردی ہے،پیمرا کو میں لکھ چکا ہوں کہ جو چینل سوشل چینج کے اعتبار سے ٹائم دے رہا ہے ان کی ترجیحات بتائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے مورل اعتبار سے اور اس میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے ہم نے ریفیوجیز کو پناہ دی ‘ دنیا ریفیوجیز کو پناہ نہیں دیتی،پاکستان کے اداروں کے سیاست نہیں کھیلی جانی چاہئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button