مقامی کونسلوں میں نئی سکیموں پر پابندی عائد | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / مقامی کونسلوں میں نئی سکیموں پر پابندی عائد

مقامی کونسلوں میں نئی سکیموں پر پابندی عائد

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے مقامی حکومتوں کیلئے رواں مالی سال کے مختص ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد روکتے ہوئے مقامی کونسلوں کو نئی سکیموں کی منظوری سے روک دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کو جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے اور تمام بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے مقامی حکومتوں کا چار سالہ ٹینور رواں ماہ کی 28تاریخ کو مکمل ہو رہا ہے اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ ٗ الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ نے لوکل کونسلوں کے تمام ناظمین ٗ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ٗ تمام ڈپٹی کمشنرز ٗ سیکرٹری ایل سی بی ٗ تمام ٹی ایم اوز اور تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو مذکورہ فیصلے سے آگاہ کردیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت مقامی حکومتوں کا چار سالہ ٹینور 28اگست کو مکمل ہو رہا ہے چونکہ رواں مالی سال 2019-20ء میں مقامی حکومتوں کیلئے ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے لیکن آئینی ٹینور مکمل ہونے کو قریب ہے لہٰذا قانون کے تحت لوکل کونسلیں نئی سکیمو ں کی منظوری نہیں دے سکتیں اور نہ ہی مختص ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمد کیا جائے مراسلے میں مزید ہدایات کی گئی ہیں کہ جاری منصوبوں کو ٹینور کے اختتام تک مکمل اور تمام بقایاجات کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے۔

error: Content is protected !!