تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول

اسلام آباد۔ (آوازچترال رپورٹ)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ہفتہ کے روز اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بنک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہونے کی تائید کی گئی ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بنک کے ذخائر میں 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد مرکزی بنک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 26 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں اور مرشل بنکوں کے پاس بھی 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اور مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button