بھارت نے جنگ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا
نئی دہلی ( آوازچترال نیوز) بھارت نے جنگ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا، بھارتی فوج کی جانب سے کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت غیر روایتی جنگجو گروپوں کو جموں، کشمیر اور راجھستان میں تعینات کرنے کا فیصلہ، پاکستان کی سرحد کے ساتھ جدید روسی ٹی 90 ٹینک بھی تعینات کیے جائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی عسکری قیادت نے پاکستان کیخلاف سرد جنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔سرد جنگ میں بھارتی فوج براہ راست ملوث نہیں ہوگی۔ ایسی جنگ میں بھارت کے غیر روایتی جنگجو گروپ ملوث ہوں گے۔ بھارتی حکومت اور عسکری قیادت نے ان غیر روایتی جنگجو گروپوں کو جموں، پنجاب اور راجھستان کے سرحدی علاقوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان گروپوں کو بھاری ہتھیار اور جدید روسی ٹی 90 ٹینک بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ان گروپوں کے پاکستان پر حملے کیلئے فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب موجودہ صورتحال میں اپنی ہٹ دھرمیوں اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک مرتبہ پھر جارحیت پر اُتر آیا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیےبھارت نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتیفوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جوابی کاروائی سے کئی بنکرز تباہ ہو گئے۔جب کہ کئی بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔شہید ہونے والے سپاہیوں کا تعلق لاہوراور خانیوال سے ہے۔شہید لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری توجہ دے رہی ہے جبکہ آج ہی اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جو کل ہو گا۔ اس سے قبل بھارت کی گھناؤنی سازش کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں جن کے مطابق بھارت کیمقبوضہ کشمیر میں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔جارحیت پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اب نئے ڈرامے کی تیاری کر لی ہے۔ جس کے تحت بھارتی فوج نے اپنے ہی علاقے میں جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کر لی۔خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم جاری رکھے اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے جس پر پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ اس مسئلے کی جانب بارہا مبذول کروائی تھی۔