10

عیدکے دنوں میں چترال پولیس کا کم سن ڈرائیوروں کے خلافکاروائی

چترال(آوازچترال رپورٹ) ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض  کی خصوصی ہدایت پرعید کے دوران انڈرایج(کم سن ) موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات Image may contain: 3 people, motorcycle and outdoorجاری کئے تھے تاکہ عید کے دوران حادثات سے بچا جاسکے ۔مہم کا آغازعید کے پہلے دن سے شروغ کیا گیا تھا جس میں ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اورلوڈنگ، اضافی کرایہ لینے ،ون ویلینگ اور Image may contain: 4 people, people smiling, people standing, motorcycle and outdoorدیگر قانونی لوازامات نہ رکھنے والوں پر بھاری جرمانے لگا ئے اور گاڑیاں ،موٹر سائکل وغیرہ قبضہ پولیس کیے ۔اس کے علاوہ لاتعداد کم سن موٹر سائکلسٹ کو تھانے لے جاکے ان کے والدین سے آئیندہ موٹر سائکل نہ چلانے کے اقرار نامے اسٹام پیپر پر لیے گئے تاکہ آئیندہ اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائکل نہ دیں ۔معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر والدین کے خلاف قانونی کاروائی Image may contain: 4 people, people sitting and outdoorکی جائے گی ۔ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ والدین اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑیاں یا موٹر سائکل نہ دیں اور لائسینس یافتہ حضرات کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں ۔

Image may contain: 3 people, outdoor

Image may contain: 5 people, people standing and outdoor

Image may contain: one or more people, outdoor and nature