ابھینندن کو ا یوارڈ: ’پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہئیے‘ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ابھینندن کو ا یوارڈ: ’پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہئیے‘

ابھینندن کو ا یوارڈ: ’پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہئیے‘

اسلام آباد (آوازچترال نیوز) انڈین صدر رام ناتھ کووند نے یو م آزادی کے موقع پر ونگ کمانڈرابھینندن کو جنگ میں غیر معمولی بہادری کے لئے دیا جانے والا تیسرا سب سے بڑا ایوارڈ ویر چکرد ینے کا اعلان کیا ہے ۔  این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈین ائیر فورس کے ونگ کمانڈرابھینندن کو27فروری کو کنٹرول لائن کے قریب پاکستان ائیر فورس کا ایف سو لہ طیارہ مار گرانے پر قومی ہیر و قرار دیا جا رہا ہے ۔ ونگ کمانڈر نے اس پورے واقعہ میں بہادری کا مظاہرہ کیا جس کے لئے انہیں ویر چکر سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  و اضح رہے کہ پاکستان ایف 16 طیارے کی تباہی کے دعوے کو مسترد کرچکا ہے۔ انڈین ونگ کمانڈر نے طیارے کی تباہی اور گرفتار ی کے بعد 60گھنٹے پاکستان کی حراست میں گزارے۔ یکم مارچ کو واہگہ بارڈ پر حوالے کیا گیا تھا۔ 36 سالہ ونگ کمانڈابھینندن نے رہائی کے بعد میڈیکل اور دیگر ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد ائیر فورس دوبارہ جوائن کی ہے ۔رہائی کے بعد انڈین ونگ کمانڈر نے کہا تھا کہ پاکستانی حکام نے اسے فزیکل ٹارچر تو نہیں کیا لیکن ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔  واضح رہے کہ14 فروری کو پلوامہ میں دھماکے کے بعد انڈین فضائیہ نے 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں مشتبہ ٹھکانے کو ہدف بنانے کا دعوی کیا تھا ۔ اس کے جواب میں پاک فضائیہ نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے27 فروری کی صبح انڈین اہداف کو لاک ڈاﺅن کیا۔   اسی دوران انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن کے طیارے کو اس وقت مار گرایا گیا تھا جب وہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوا تھا۔

error: Content is protected !!