متحدہ عرب امارات نے بھارتی سفارتی مشنز کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / متحدہ عرب امارات نے بھارتی سفارتی مشنز کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے بھارتی سفارتی مشنز کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی

ابوظہبی ( آوازچترال نیوز) متحدہ عرب امارات نے بھارتیسفارتی مشنز کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی، اماراتی حکومت نے وارننگ دی ہے کہ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابقدنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی جانب سے کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ پاکستان میں حکومت نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کا باقاعدہ اعلان کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور ظالمانہ قبضے کیخلاف احتجاج کیے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مشنز کے باہر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس صورتحال کے پیش نظر اماراتی حکومت کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔

error: Content is protected !!