عیدکے دنوں میں چترال پولیس کا کم سن ڈرائیوروں کے خلافکاروائی
چترال(آوازچترال رپورٹ) ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پرعید کے دوران انڈرایج(کم سن ) موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کئے تھے تاکہ عید کے دوران حادثات سے بچا جاسکے ۔مہم کا آغازعید کے پہلے دن سے شروغ کیا گیا تھا جس میں ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اورلوڈنگ، اضافی کرایہ لینے ،ون ویلینگ اور دیگر قانونی لوازامات نہ رکھنے والوں پر بھاری جرمانے لگا ئے اور گاڑیاں ،موٹر سائکل وغیرہ قبضہ پولیس کیے ۔اس کے علاوہ لاتعداد کم سن موٹر سائکلسٹ کو تھانے لے جاکے ان کے والدین سے آئیندہ موٹر سائکل نہ چلانے کے اقرار نامے اسٹام پیپر پر لیے گئے تاکہ آئیندہ اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائکل نہ دیں ۔معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر والدین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ والدین اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑیاں یا موٹر سائکل نہ دیں اور لائسینس یافتہ حضرات کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں ۔