تازہ ترین

ضلع کونسل چترال کا بجٹ اجلاس جمعہ کے دن منعقد ہوگا

چترال (نمائندہ آوازچترال) ضلع کونسل چترال کا بجٹ اجلاس جمعہ کے دن منعقد ہوگاجسے ضلع کونسل کے کنوینر مولانا عبدالشکور نے طلب کیا ہے جس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ موجودہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے بجٹ پاس کرنے میں ضلعی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے لئے حکمت عملی طے کرلی ہے اور اس تناظر میں اس اجلاس کا ہنگامہ خیز ہونے کاامکان ہے۔ موجودہ ضلعی حکومت کا یہ آخری بجٹ اجلاس بتایا جاتا ہے جوکہ 28اگست کو چار سالہ ٹرم پورا کررہی ہے۔ اپر چترال سمیت دیگر دوردراز وارڈوں سے ممبران کونسل چترال پہنچ چکے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button