تازہ ترین

قدرتی آفات سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے‘ سرداربابک

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے حالیہ بارشوں اور طغیانی سے ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ وہ نقصانات کا تخمینہ جات لگا کر ان کا فوری ازالہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارشوں اور طغیانی سے کھڑی فصلوں،باغات اور ذاتی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے،انہوں نے کہا کہ اے این پی عوام کے دکھ درد اور تکلیف میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اکثر مقامات پر بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسمشن لائنز کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں بجلی منقطع ہے، انہوں نے کہا کہ فوری اور جنگی بنیادوں پر بجلی کی لائنز کی مرمت کر کے بجلی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تمام اضلاع اور تحیلوں میں عوام کے نقصانات اور قومی املاک کو نقصان پہنچنے کا اندازہ و تخمینہ لگائے اور متاثرین کے ازالے کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تاحال سڑکیں بند ہیں جنہیں آمدورفت کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور طغیانی اور آئندہ دنوں میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر عید کی تعطیلات سے قبل انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button