چترال میں 72ویں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا ., کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی مظاہرہ کیا گیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / چترال میں 72ویں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا ., کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی مظاہرہ کیا گیا

چترال میں 72ویں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا ., کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی مظاہرہ کیا گیا

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال میں 72ویں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا جبکہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ یوم آزادی کا سب سے بڑی تقریب پولو گراونڈ میں منعقد ہوا جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا۔ پرچم کشائی اور قومی ترانے کے بعد مقامی سکولوں کے طلباء وطالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جن میں پاکستان کے مختلف صوبوں اور علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈریس شو قابل ذکر تھا جبکہ اس سے قبل قومی پرچم اور کشمیر کے پرچم کو تھامے ہوئے پیر اگلائیڈر برموغ لشٹ سے پروازکرتے ہوئے پولوگراونڈ پر اترگئے۔ چترال کی قدیم کھیل تیر اندازی کا مقابلہ اور چترال کی اے اور بی ٹیموں کے درمیان پولو میچ بھی دلچسپی کا باعث بن گئے۔ اس موقع پر چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین، Image may contain: 10 people, indoorضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، ڈی سی لویر چترال  نویداحمد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکیا اورکھیلوں اور شو میں حصہ لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں اور کشمیرکی آزادی کی جنگ دراصل پاکستان کی تکمیل کا جدوجہد اور سعی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی سرکار نے کشمیر کی آئینی حیثیت کو بدل کر اور وادی میں مظالم کو حد سے بڑہاکر اپنے اندر خوف اورمایوسی کو دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے اور یہ بات اب نوشتہ دیوار بن چکی ہے کہ کشمیری کی آزادی اب سالوں نہیں بلکہ دنوں اور مہینوں کی بات ہے اور اس موقع پر ہمیں آپس میں اتحادو اتفاق کا دامن تھام کر رہنا چاہئے۔مولانا چترالی نے کہاکہ یوم آزادی ہمارے لئے یوم تجدید عہد کا بھی دن ہے اور یہ دن ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اس مملکت خداداد کودنیا کے سامنے اسلا می فلاحی مملکت کے ماڈل کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترالی عوام کی حب الوطنی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ Image may contain: 3 people, people standing and outdoorچترال میں اپنے گزشتہ دو سالوں کی تعیناتی کے دوران انہوں نے اس دورافتادہ ضلعے کے عوام کو ملک سے محبت اور کشمیر کی آزادی کے لئے دلچسپی میں اور کسی بھی علاقے سے کم نہیں پایا اور اس امید کا اظہار کیاکہ ان کا آپس میں مثالی اتحاد قائم ودائم رہے گا۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم Image may contain: 1 person, mountain, sky, outdoor and natureاپنی انتہائی حدوں کو پہنچ چکی ہے اور یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ہر انتہا کے بعدکی ایک حد ہوتی ہے اور ہندو سرکار نے کمشیر وادی جنت نظیرمیں یہ حدیں عبورکردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی میں چترال کے عوام اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور 1948ء میں بھی اس علاقے کے رضاکاروں نے اسکردو کو ڈوگرہ فوج سے آزاد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر چترال نوید  احمد نے بھی اپنے خطاب میں یوم آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سال Image may contain: 5 people, indoorیوم آزادی کے ساتھ ساتھ چترال کے عوام نے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا جو اظہار کررہے ہیں، اسے دیکھ کر حوصلے بلند ہورہے ہیں اور کشمیر کی آزادی کی منزل سامنے واضح نظر آتی ہے۔اس موقع پر معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر نے بھی یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاک Image may contain: 2 people, people sittingفوج کو چترالی عوام کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
پولو گراونڈ میں تقریب سے پہلے چیو پل سے تجار یونین کے صدر شبیر احمد خان کے زیر قیادت آزادی ریلی نکالی گئی جوکہ پولوگراونڈ پر احتتام پذیر ہوئی جبکہ تقریب کے Image may contain: 1 person, sitting and indoorبعد بھی شرکاء نے ایک ریلی نکالی جوکہ اتالیق پل پر ختم ہوا جس کی قیادت ایم این اے اور ڈی سی چترال اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس اور ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کی۔چترال میں بازار کو یوم آزادی کے موقع پر دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور قومی پرچم کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں کشمیری پرچم بھی لہرارہے تھے۔ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ٹاؤن ہال میں ایک مشاعرہ بھی ہوا۔ یوم آزادی کی تقریبات اپر چترال ضلع کے ہیڈ کوارٹرز بونی کے علاوہ مختلف گاؤں دروش، گرم چشمہ، مستوج، کوغذی، بمبوریت، شاگرام، وریجون، کوشٹ، تریچ، کھوت، ایون اور کریم آباد میں بھی منعقد ہوئے۔
Image may contain: 26 people, people standing and outdoor

error: Content is protected !!