تازہ ترین
ایک کلومیٹر طویل سبز ہلالی پرچم تیار، آج لنڈی کوتل بازار سے مارچ ہوگا
خیبر:(آوازچترال رپورٹ) یوم آزادی پر ایک کلومیٹر لمبا اور35 فٹ چوڑا سبزہلالی پرچم تیار کرلیا۔ تحصیل لنڈی کوتل کے سماجی کارکن شاکر آفریدی نے جھنڈالاہور میں ایک ماہ میں تیارکرایا،یہ ایک لاکھ 24ہزار مربع فٹ اور23 من وزنی ہے۔آج صبح 10ہزار رضاکار اسے تھام کر لنڈی کوتل بازار سے طورخم بارڈر تک12 کلومیٹر طویل مارچ کریں گے۔ شاکر آفریدی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا پرچم ہوگا جس کامقصد قبائل کی طرف سے حب الوطنی کا اظہارہے۔
Facebook Comments