7

مقبوضہ کشمیر، روس نے بھی بھارت کی ہاں میں ہاں ملادی

ماسکو(آوازچترال نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات کے حق میں روس بھی بول پڑا اور قرار دیا ہے کہ نئی دہلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کا اقدام بھارتی آئین کے تحت کیا گیا ہے، ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات شملہ معاہدے اور اعلان لاہور کے مطابق طے کریں۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماسکو امید کرتا ہے کہ بھارت اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے خاتمے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے حامی ہیں۔