ڈسٹرکٹ پولیس چترال کی جانب سے عید کے دنوں میں لواری ٹنل کے مقام فسیلٹشین کیمپ کا اہتمام
چترال( نمائندہ آوازچترال)ملک کے دیگرحصوں سے بذریعہ لواری ٹنل چترال آنے والے تمام سیاحوں کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس چترال کی جانب سے عید کے دنوں میں فسیلٹشین کیمپ کا اہتمام کیا گیاڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض(پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر لواری ٹنل انٹری پوائنٹ پر سیاحوں کے لئے ایک فسیلٹیشن کیمپ قائم کیا گیا ۔یہ کیمپ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چترال کے زیر نگرانی چترال آنے والے معزز مہمانوں کو چترال انٹری کے وقت فسیلٹیٹ کرئے گا ۔مزید یہ کہ اس کیمپ سے چترال آنے والے سیاحوں اور وزیٹرز کے لئے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کا اہتمام بھی کیا جائےگا اور سیاحوں کو درپیش مسائل موقع پر حل کرنے اور ان کی رہنمائی کے لئے چترال پولیس کےاعلی آفیسرز عید کے دنوں اس کیمپ میں موجود ہونگے ۔اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانےکے ساتھ ساتھ روڈ اور موسمی حالات سے بھی آگاہی دی جائے گی ۔