8

امریکہ سے 50کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا ہے کہ امریکی امداد کی 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ امریکی امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر نے قوم کو یہ خوشخبری بھی دی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے دو سال سے معطل پاکستان کے لیے امدادی پروگرام بھی بحال کر دیا ہے۔ یہ پروگرام سابقہ دور حکومت میں معاشی عدم توازن کی بنا پر معطل کیا گیا تھا۔قبل ازیں پاکستان کو قطر سے ملنے والی امداد کی پہلی قسط مبلغ 50 کروڑ ڈالرز 30 جون کو موصول ہوئی تھی۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے 22 جون کو دو روزہ دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کے لیے تین ارب ڈالرز امداد کا اعلان کیا تھا۔