تازہ ترین
تھانہ کوغذی پولیس کا کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف آپریشن جاری، کئی موٹر سائیکل ضبط اور چالان
کوغذی: (اایم۔فاروق) نو تعینات ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض کی ہدایت پر تھانہ کوغذی پولیس نے عید الاضحیٰ سے قبل کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف آپریشن جاری کیا اور یہ سلسلہ عید کے آخری ایام تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار روز تھانہ کوغذی کے ایس ایچ او عبدالعزیز پولیس جوانوں کو ساتھ لیکر کوغذی چیک پوسٹ پر دیر تک ڈیوٹی دیتے رہے اور اس دوران موٹر سائیکل سواروں کے کاغذات چیک کرلئے گئے جبکہ بغیر لائسنس اور کم سن موٹر سائیکل سواروں کو چالان کرکے موٹر سائیکل ضبط کرلئے گئے ۔ کوغذی کے عمائدین نے تھانہ کوغذی پولیس کی اس کاوش کو بے سراہا اور کم سن بچوں کی موٹر سائیکل پر مزید کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ آئے روز کے حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔
Facebook Comments