تازہ ترین
پاکستانی فوج پوری تیار ی کیساتھ لائن آف کنٹرول روانہ۔۔۔!!! کشمیریوں کا پاکستانی جھنڈوں اور نعروں سے پاک فوج کاشاندار استقبال
سلام آباد( آوازچترال نیوز)پاک فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ ایل او سی کی جانب جانا شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول پر مورچے سنبھالنے لگی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلقرکھنے والے میرے بہت ہی متحرک دوستوں نے بتایا ہے کہ آج رات سے پاکستانی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ ایل او سی کی جانب جانا شروع کر دیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کی عوام پاکستانی جھنڈوں اور نعروں کے ساتھ فوج کا استقبال کر رہی ہے۔نعرے لگائے جارہے ہیں کہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘‘۔
Facebook Comments