مودی سرکار نے چین کے زیر انتظام علاقے اکسائی چن، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضہ کرنے کیلئے باقاعدہ اعلان کردیا
نئی دہلی ( آوازچترال نیوز) مودی سرکار نے چین کے زیر انتظام علاقے اکسائی چن، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضہ کرنے کیلئے باقاعدہ اعلان کردیا،بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کی گیدڑ بھبکی، کہتے ہیں کہ جلد پڑوسی ملکوں چین اور پاکستانکے زیر انتظام کشمیری علاقوں کو بھارت میں شامل کر لیں گے۔ تفصیلات کے مطابقبھارت کی شدت پسند مودی سرکار نے کشمیر سے متعلق اپنے جارحانہ عزائم کا اب کھل کر اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کیلئے آرٹیکل 370 ختم کرکے اور وادی کی خود مختار حیثیت کو ختم کرنے کے بعد مودی سرکار آزاد کشمیر کی جانب بھی میلی آنکھ دے دیکھ سکتی ہے۔ اب یہ خدشات درست ثابت ہونے لگے ہیں۔ بھارت کے یونین منسٹر اور مودی کے قریبی ساتھی گری راج سنگھ نے اس حوالے سے کھل کر اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ گری راج سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت جلد اپنے پڑوسی ملکوں چین اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیری علاقوں کو حاصل کر لے گا۔ گری راج سنگھ نے بھڑک مارتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے زیر انتظام کشمیری علاقے اکسائی چن اور پاکستان اور زیر انتطام کشمیری علاقوں کو جلد باقاعدہ بھارتکا حصہ بنا لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ذریعے کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کر دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد سے ایک ہفتے سے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کرفیو نافذ ہے۔ جبکہ مودی سرکار نے کشمیریوں کی مزاحمت کے پیش نظر مزید ہزاروں فوجی کشمیر میں تعینات کر دیے ہیں۔ بھارت کے ان جارحانہ اقدامات پر چین اور پاکستان نے سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔ جبکہ چین نے کشمیر کے علاقے لداخ کو بھارت کا وفاقی علاقہ قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔