مڈکلشٹ روڈ بند ہونے سے علاقے کے لوگ انتہائی مصبت میں ہیں۔حکام بالا سے روڈ کھولنے کا مطالبہ۔ قاضی خورشید آحمد
چترال(نمائندہ آوازچترال)ویلیج ناظم مڈک لشٹ قاضی خورشید آحمدنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مڈکلشٹ سے لیکر کشی تک کا راستہ طغیانی کی وجہ سے آمدورفت کے لئے بند ہوگیا ہے جس کے وجہ عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چونکہ عید قریب ہے جس کے لئے لوگ دروش وغیرہ سے خریداری کرتے ہیں لیکن راستہ نہ ہونے کے وجہ سے لوگ عید کی خوشیاں منانے سے رہ جائینگے۔اُنہوں نے کہا کہ مڈکلشٹ چترال کا خوبصورت ترین علاقہ ہے اور بہت سے سیاح عید کے موقع پر علاقے کا رخ کرتے ہیں جو کہ روڈ کی خرابی کی وجہ سے اس سال عید کے موقع پر سیاحوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش ہونگی۔ اُنہوں نے ضلع ناظم چترال،ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر چترال سے اس مسئلے کا فوری حل نکالنے کے لئے پرزور مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دریا میں طغیانی کے وجہ سے پیڈو کی طرف سے بنائے گئے بجلی گھر کانالہ بھی تقریباً150فٹ تک بُری طرح متاثر ہوا ہے جس کے وجہ سے گاؤں میں بجلی نہیں۔اُنہوں نے پیڈو کے حکام بالا سے بھی بجلی گھر کے نالے پر فوری کام شروع کروانے کا مطالبہ کیا۔